تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام گستاخانہ خا کوں کیخلاف احتجاجی ریلی

تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام گستاخانہ خا کوں کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور (سٹی رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف پیرزکوڑی پل سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیرعلامہ ڈاکٹرمحمدشفیق امینی کی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرہالینڈکیخلاف نعرے درج تھے،ریلی نے صوبائی اسمبلی کے سامنے جلسہ کی شکل اختیارکی،جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیرڈاکٹرمحمدشفیق امینی،ضلعی امیرپرحجت اللہ،مولاناثناء اللہ جنیدی،مولانااکرام اللہ کریمی اوردیگرنے کہاکہ ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پراقوام متحدہ،انسانی حقوق کی نام نہادتنظیموں کی خاموشی معنی خیزہے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش مسلمانوں کیخلاف باطل قوتوں کااعلان جنگ ہے ،ہالینڈ اپنے ناپاک اور اسلام شکن گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے بازآئے بصورت دیگرسنگین نتائج سامنے آئینگے،مقررین کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی عوام کوچاہیے کہ ہالینڈکی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے اورحکومت پاکستان فوری طورپرہالینڈکیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفیرکوواپس بلائے اورہالینڈکے سفیرکوملک کریں،بصورت دیگرتحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرخادم حسین رضوی کی سربراہی میں مزیدلائے عمل طے کرکے احتجاج کادائرہ وسیع کیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر