ضلع مہمند سے 9 سال قبل افغانستاون ہجرت کرنیوالے 54 خاندان واپس

ضلع مہمند سے 9 سال قبل افغانستاون ہجرت کرنیوالے 54 خاندان واپس

  

خیبر (بیورورپورٹ)مہمند ایجنسی سے نو سال پہلے دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے افغانستان ہجر ت کرنے والے 54خاندان طورخم کے راستے پاکستان واپس آگئے 45خاندان کل بروزہ جمعہ اور 46خاندان پرسوں ہفتہ کو افغانستان سے پاکستان واپس آئینگے ،طورخم انتظامیہ 2008میں قبائلی علاقہ مہمند اضلاع سے دہشت گردی اور آپریشنز کی وجہ سے 145خاندانوں نے نقل مکانی کر کے افغانستان چلے گئے تھے جہاں پر انہوں نے ننگر ہا ر صوبے میں رہا ئش اختیار کی تھی گز شتہ روز 54خاندان افغانستان سے طورخم کے راستے واپس پا کستان پہنچ گئے جبکہ باقی خاندان دو دنوں میں واپس آئینگے نقل مقانی کرنے والے خاندانوں کی استقبال کیلئے طورخم انتظامیہ کے آفیسرز اور مہمند اضلا ع کے مشران اور ملکانان بھی بارڈر پر موجو دتھے طورخم انتظامیہ نے بتا یا کہ واپس ہونے والے خاندانوں کو دس دنوں کی اشیاء خوردنوش کے علاوہْ ٹینٹ بھی فراہم کر دیا جبکہ مہمند ایجنسی جا نے کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کیا گیا تھا طورخم بارڈر پر تما م خاندانوں میں چھوٹے بچوں کو پولیوکے قطر ے بھی پلائے گئے واپس آنے والے خاندانوں کے سربراہ نے میڈیا کو بتا یا کہ وہ واپس پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں اور علاقوں میں اب امن قائم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مجبوری کی حالت میں دہشت گردی اور بد امنی سے نقل مکانی کرکے افغانستان چلے گئے تھے وہ اپنے ملک پاکستان کے وفادار اور محبت کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے گھر ویران ہو گئے ہیں انکو دوبار ہ تعمیر کرنے کیلئے انکے ساتھ بھر پور تعاون کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -