سانگھڑ میں گیس و تیل کا ایک اور ذخیرہ دریافت
کراچی(صباح نیوز) سندھ میں سانگھڑ کے قریب گیس کاایک اور ذخیرہ دریافت،کنویں سے 20ملین مکعب فٹ گیس اور 150بیرل یومیہ تیل نکلنے کا امکان ہے جبکہ کنویں سے تیل بھی برآمد ہوگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل و گیس انڈسٹری کا کہنا ہے کہ سانگھر کے قریب ایک اور تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا جس کی کامیابی کا اعلان چند دن میں متوقع ہے ذرائع کے مطابق یہ ایک نیا ذخیرہ ہے جس کے قریب کوئی مزید کنواں موجود نہیں ہے۔ذرائع نیمزید بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے 20ملین مکعب فٹ گیس اور 150بیرل یومیہ تیل نکلنے کا امکان ہے۔
سانگھڑ