ضلع کونسل ہنگو کانائب ناظم کے انتخاب کے لئے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

ضلع کونسل ہنگو کانائب ناظم کے انتخاب کے لئے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

ہنگو(بیورورپورٹ )ضلع کونسل ہنگو کانائب ناظم کے انتخاب کے لئے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم۔کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے۔اجلاس کے کنونئیرنے دوبارہ انتخابی اجلاس ایک ہفتے میں طلب کر نے کا اعلان کر دیا۔29 کے ایوان میں کوئی بھی امیدوار کامیابی کے لئے 15 ووٹ حاصل نہ کر سکا۔تفصیلات کے مطابق ضلع نائب ناظم اعلیٰ ہنگو کے انتخاب کے لئے ضلع کونسل کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم کی صدرات میں ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ عابد زمان،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عرفان خٹک،کے علاوہ ضلع کونسل کے25 ممبران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ نائب ناظم کے لے 6 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔جن میں ایک امیدوار مولانا واجد نے کاغذات واپس لے لئے۔شو آف پاور میں جے یو آئی ف کے امیدوار صاحب زاد گل نے پی ٹی آئی کی حمایت سے 11 ووٹ حاصل کئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نور اصغر کو 5 جبکہ جے یوآئی ف کے ایک اور امیدوارعبدالعزیز خٹک کو 7 ووٹ ملے۔اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لوکل گورنمنٹ ایک پالیسی کے مطابق کامیابی کے لئے 15 ووٹ درکار تھے اور کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکا۔اسلئے وہ قوانین کی روسے ایک ہفتے کے اندر ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس طلب کر لیں گے۔جس میں امیدواروں صاحب زاد گل اور عبدالعزیز خٹک کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ ضلع نائب ناظم کی سیٹ سابقہ ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل کی استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

مزید : پشاورصفحہ آخر