تخت بھائی ،فروٹ سبزی کمیشن یونین کا دوسری سبزی منڈی کا قیام مسترد

تخت بھائی ،فروٹ سبزی کمیشن یونین کا دوسری سبزی منڈی کا قیام مسترد

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر)فروٹ سبزی کمیشن یونین فریدون مارکیٹ تخت بھائی نے 1995سے قائم سبزی منڈی کے با وجود دوسرے سبزی منڈی کے قیام کو مسترد کرتے ہو ئے اسے غیر قانونی ، غیر آئینی اور ان کی معاشی قتل عام قرار دے دیا ۔ ان کے خلاف عدالت جا نے کا اعلان۔ ان خیا لات کا اظہار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد عالم، فنانس سیکرٹری حضرت حسین، آفس سیکرٹری حاجی سلیمان اور دیگر عہدیدارو ں نے میڈیا کلب تخت بھائی میں ہنگامی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تخت بھائی شہر میں گزشتہ 23سال سے فروٹ سبزی منڈی قائم ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کاشتکار ، زمیندار ، ریڑھ بانوں اور دیگر سبزی دو کانداروں کا رزق وابستہ ہیں۔ مذ کورہ سبزی منڈی کو 23سال پہلے میونسپل کمیٹی تخت بھائی کی این او سی ، نقشہ اور دیگر قانونی تقا ضے پورے کر نے کے بعد قائم ہو ئی تھی ۔ ٹی ایم اے تخت بھائی کو ٹیکس کے علا وہ انکم ٹیکس کے مد میں حکومت کو لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں۔لیکن بعض لوگ اپنے پرا پرٹی کو قیمتی کرنے اور ہمارے جا ئز رو زگار اور کا رو بار کو تباہ کر نے پرطُلے ہو ئے ہیں ہم کسی کو ہمارا کا روبار تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم غیر قا نونی سبزی منڈی کے خلاف عدا لتی چارہ جوئی کرینگے ۔ انہوں نے کمشنر مردان ڈویژن عبدالغفور بیگ ، ڈپٹی کمشنر عثمان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر سے فوری طور پر مداخلت کر نے اور ان کو انصا ف دلا نے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر