پشاور ،دن دیہاڑے رہزنی کی تاک میں بیٹھے 2 رکنی گروہ گرفتار

پشاور ،دن دیہاڑے رہزنی کی تاک میں بیٹھے 2 رکنی گروہ گرفتار

  

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس پشاو ر نے دن دیہاڑے راہزنی کی تاک میں بیٹھے دو رکنی مسلح راہزن ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک دوسری کارروائی کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہری سے رقم چھیننے والے راہزن کو بھی گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ڈی ایس پی فقیر آباد عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو راہزن ڈکیت کچہ راستہ گڑھی بلوچ قاضی کلے میں واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی عبدالسلام خالد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نے دیگر نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرکے نہایت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کی غرض سے موقع پر موجود دو مسلح ملزمان نور علی ولد عبدالقیوم سکنہ حاجی زئی شبقدر اور نیک عمل شاہ ولد اقبال شاہ سکنہ کگہ ولہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اسی طرح مسمی ابراہیم ولد رحیم داد سکنہ امان گڑھ نوشہرہ نے مورخہ 8.7.2018 کو تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس سے کسی نامعلوم ملزم نے اسلحہ کی نوک پر 20 ہزار روپے نقد اور دوسرے اہم دستاویزات چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی مقامی پولیس تھانہ فقیر آباد نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا کر ناظم علی شاہ ولد آدم علی شاہ سکنہ شگئی ہندکیان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے نقد رقم اور ایک پستول بھی بر آمد کر لیا تمام تینوں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کردیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -