پبی ،تین سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار عبداللہ نائب ناظم منتخب

پبی ،تین سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار عبداللہ نائب ناظم منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) پبی میں پی پی پی جما عت اسلا می اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار نائب نا ظم کے انتخابات میں عبد اللہ خان بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حا صل کی عوا می نیشنل پار ٹی کے ناظم اور چار کو نسلروں سمیت ایک آزاد کو نسلر نے رائے شما ری میں حصہ نہیں لیا تفصیلات کے مطا بق نیبر ڈ ھوڈ کو نسل پبی ون کے نائب نا ظم کی خا لی نشت پر پو لنگ پبی کے سب ڈویژنل ایجو کیشن آفس میں ہو ئی پو لنگ کی نگرا نی ریٹرنگ آفیسر اے ایس ڈی ای او سر کل جلو زئی آفتاب خان الیکشن آفیسر نو شہرہ سہیل شہزادخان اور سیکر ٹری نیبر ڈ ھوڈ کو نسل پبی ون زر محمد نے کی پو لنگ صبح ۹ بجے سے ایک بجے تک جا ری رہی گز شتہ روز پاکستان پیپلز پار ٹی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کی رہا ئش گاہ پر ایک اہم اجلا س منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی پی کے65 کے ممبر صو با ئی اسمبلی میاں خلیق الر حمن ناظم خان شیر گڑھی پیر آصف پیر نعمت شیراز خان اور پی ٹی آئی کے دیگر تنظیمی عہد یداروں نے شر کت کی اجلاس میں مشتر کہ طور پر پی ٹی آئی کے کو نسلر عبدا للہ خان کو پی پی پی جما عت اسلا می اور پی ٹی آئی کا مشتر کہ امیدوار نا مزد کیا اور انتحا بی الائنس پبی شہر کی وسیع تر مفاد میں تشکیل دیا گیا پو لنگ کے اختتام پر ریٹر نگ آفیسر کے نتیجہ کے مطابق پی پی پی جما عت اسلا می اور پی ٹی آئی کے مشتر کہ امیدوار عبدا للہ خان نے9 ووٹ حا صل کی جب کی اے این پی کے ناظم چار کو نسلروں سمیت ایک آزاد کو نسلر نے رائے شما ری میں حصہ نہیں لیا نائب ناظم کی سیٹ پر دو ماہ قبل بھی الیکشن ہوا تھا جو اے این پی اور پی ٹی آئی کے در میان برار ہوا تھا پی ٹی آئی کے ممبر قو می اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور ممبر صو با ئی اسمبلی میاں خلیق الر حمن نے پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کوپی ٹی آئی کے امیدوار کی حما یت کر نے پر شکر یہ ادا کیا اور پی پی پی کے اراکین کی جمہوری عمل میں مثبت کردار ادا کر نے خراج تحسین پیش کیا