بونیر ،موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے درخت سے ٹکرائی ۔21 سالہ نوجوان جان بحق ۔دو سگے بھائی زحمی

بونیر ،موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے درخت سے ٹکرائی ۔21 سالہ نوجوان جان بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شلبانڈی سے سواڑی انے والی موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے درخت سے ٹکرائی ۔21 سالہ نوجوان جان بحق ۔دو سگے بھائی زحمی ہو گئے ۔واقعات کے مطابق شلبانڈی سے سواڑی انے والی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کی نتیجہ میں نوجوان عبدالمنان جان بحق ۔جبکہ بلال عمر 13 سال ،عرفان عمر سات سال شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا ۔واضح رہے کہ بونیر میں کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے ائے روز خادثات رونماہورہے ہیں ۔جس میں کمسن بچے جان بحق ہورہے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس کمسن اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرے ۔تاکہ ملک کے مستقبل کو بچایاجائے ۔