غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افرا د کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا : ڈی پی او ٹانک

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افرا د کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا : ڈی پی ...

ٹانک (نمائندہ خصوصی)غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا منشیات فروشوں ،قمربازی کے اڈوں،سودخوروں،مجرمان اشتہاری ،تخریب کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف بہت جلد کریک ڈاون شروع کردیا جائے گا جمعرات کے روز جاری ہونے والے پولیس پریس ریلیز میں ڈی پی او ٹانک نے کہا ہے کہ ٹانک پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے گی اس سلسلے میں بہت جلد ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو احکامات دیدےئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ اور دیگر خفیہ اداروں کی مدد سے ضلع ٹانک میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں ہیں جن میں بعض بااثر افراد بھی شامل ہیں جوکہ منشیات فروشی،جواء،سودخوری،تخریب کاروں کو پناہ دینے،غیر اخلاقی سرگرمیوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس عوام کی جان ومال کی محافظ ہے انہیں پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی فرائض منصبی میں شامل ہے پولیس پریس ریلیز کے ذریعے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر سے متعلق وضاحت کی گئی ہے کہ معمر خاتون کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نمبر HRC;No 47223/4-2018 ازاں ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل ایجنسی) PFSA ( لاہور کو پیش کرنے کیلئے حفاظتی تحویل میں لیاگیا تھا جن کو دیگر اہل خانہ کی موجودگی میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی لاہور پیش کیا گیا پریس ریلیز کے مطابق معمر خاتون کو غیر قانونی تحویل میں لینے کی خبر من گھڑت ہے جوکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے حوالے سے توہین عدالت کے مترادف بھی ہوسکتی ہے معمر خاتون کی طرف سے پولیس کاروائی کے خلاف کوئی شکایت سامنے نہیں آئی پریس ریلیز میں مذید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر پولیس کاروائی کے خلاف خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ ٹانک پولیس کے کردار کو داغ دار بنانے کی مذموم کوشش ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر