قاضی میڈیکل کمپلیکس میں اندھیری نگری ، اہم عہدوں پر منظور نظر افراد تعینات

قاضی میڈیکل کمپلیکس میں اندھیری نگری ، اہم عہدوں پر منظور نظر افراد تعینات

  

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں اندھیر نگر ی چوپٹ کا راج جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ اہم عہدیدوں پر فائز ڈاکٹروں نے اپنے منظور نظر افراد کو مستقل جبکہ سابق وزیر اور موجودہ ایم پی اے کے بھرتی شدہ افرادکو ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے نکالے گئے ملازمین سراپا احتجاج مذکورہ انتظامیہ ادویات کے بلز بغیر کمیشن کے نہیں کرتا اشفاق اوریار محمد نے اخبار نویسوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ہاسپٹل ڈائر یکٹر ڈاکٹر حمز اللہ نے اپنے میٹرک فیل بھائی کو اکسیجن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کیا ہے جبکہ اسی ڈاکٹر حمز اللہ نے 16سکیل کے سپروائزر کو ہٹاکر اسی پوسٹ پر 12سکیل کے اناڑی شخص کو سپروائزر تعنات کر دیا ہے ہسپتال کے انتہائی احساس وارڈآئی سی یوکو بھی ناتجربہ کار افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے ہاسپٹل ڈائریکٹر ، بورڈ آف گورنر چیئر مین اور ڈین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے جنہوں نے ہسپتال کا سارا ماحول خراب کردیا ہے ہسپتال کے تمام ملازمین میں زبردست اشتعال پایا جارہا ہے اور اگر یہی صورت حال رہی تو ہسپتال کے ملازمین ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تما تر ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -