مردان میں عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل ،اہم راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں

مردان میں عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل ،اہم راستوں پر اضافی ناکہ ...

  

مردان(بیورورپورٹ)ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراضافی ناکہ بندیاں لگادی گئی ٹریفک کی روانی کیلئے سپیشل روٹس بھی مقرر کر دیئے گئے۔اہم وحساس مقامات ،مساجد،تجارتی مراکز اور بازاروں میں سیکورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکار اور لیڈیز پولیس تعینات ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق عید الضحی کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مردان پولیس نے فل پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ،تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشل روٹس مقرر کر دیئے گئے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی جو دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دینگے ۔تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم وحساس مقامات ،شاہراہوں اورمساجد کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی۔اہم مقامات بازاروں مارکیٹوں میں سفید پارچات میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی جبکہ پولیس موبائل پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او مردان کیپٹن (ر) واحد محمود نے عوام الناس اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، اشیاء ،گاڑی اور بیگ وغیرہ پر نظر رکھیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوش گوار واقع رونما نہ ہوسکیں۔انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ عید الضحی کے موقع پرہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائی گی۔عید الضحی کی نماز کیلئے ضلع بھر کے بڑے مساجد اور عید گاہوں پر پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -