پشاور ہائیکورٹ کا فنکاروں کو ماہانہ 30ہزار وظیفہ جاری رکھنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا فنکاروں کو ماہانہ 30ہزار وظیفہ جاری رکھنے کا حکم

  

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید افسر شاہ اور جسٹس اشتیاق پر مشتمل دورکنی بنچ نے فنکاروں کو ماہانہ 30ہزار روپے وظیفہ جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز مختلف فنکاروں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی تھی، جس میں استد عا کی گئی تھی کہ عدالت کی جانب سے جاری حکم امتناعی سے فنکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، عید آرہی ہے اور فنکاروں کے پاس عید کی تیاری کے لئے کچھ نہیں ہے، لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ اس وظیفے پر حکم امتناعی ختم کی جائے، عدالت نے دالائل سننے کے بعدفنکاروں کے وظیفہ پر حکم امتناعی ختم کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -