منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے کپڑوں کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر سمگلرکو گاڑی سمیت گرفتار کر تے ہوئے بیگ سے ہیروئن کی بھاری کھیپ بر آمدکرکے ملزم کوحوالات منتقل کردیا۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران گزشتہ چند یوم کے دوران متعدد منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس ، ہیروئن اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس بھی بر آمد کر لی ہے جس کے دوران ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے بھی سٹی ڈویژن بھر میں مخبروں کے ذریعے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے بارے میں مصدقہ خفیہ معلومات حاصل کرکے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کی خاطران کے خلاف بر وقت کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کچھ ناعاقبت اندیش منشیات سمگلر ضلع خیبر کی طرف سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے سٹی ڈویژن پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کے اطراف میں خصوصی ناکہ بندیوں کا اہتما م کرنے کی ہدایت کی تاکہ منشیات سمگلرز کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جا سکے ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان ، ایس ایچ او بھانہ ماڑی اعجاز نبی اور اے ایس آئی حمید خان بھی دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ایس پی سٹی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رنگ روڈناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر LEB-3261 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر موٹر کار میں موجود کپڑوں کے ایک سیاہ بیگ سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم نعیم اقبال ولد عبدالخالق سکنہ ستار شاہ بھانہ ماڑی کو گرفتار کر لیاملزم کو گاڑی سمیت تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزم نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے اور ملزم کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی سبرب فضل واحداور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سمیت تمام ٹیم کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان ک

مزید : پشاورصفحہ آخر