سرگودھایونیورسٹی ، بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

سرگودھایونیورسٹی ، بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا۔ پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے میدان مار لیا۔پنجاب کالج کی ہو نہار طالبہ ظل ہما نے بی اے، بی ایس سی میں مجموعی طورپر پہلی پوزیشن کی۔ بی ایس سی میں ظل ہما نے 718/800 نمبروں کے ساتھ پہلی جبکہ رئیسہ نور نے 691/800 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بی اے میں ذباریہ شفیع 640/800 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا، الرازی بلاک میں منعقدہ تقریب میں نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اور ڈاکٹر اشتیاق احمد ، وی سی یونیورسٹی آف سرگودھا نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور نقد انعامات، اعزازی شیلڈز اور میرٹ سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔

ان بہترین نتائج پر پنجاب کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اللہ کے کر م ، اپنی محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر