اٹک،ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پراہلخانہ سے زیورات لوٹ لیے

اٹک،ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پراہلخانہ سے زیورات لوٹ لیے

اٹک (نمائندہ پاکستان)اٹک کی تحصیل جنڈ کے نواحی گاؤں محلہ حسن آبا د مولانا تنویر احمد کے گھر ان کی عدم موجودگی میں مسلح ڈکیتی کی وار دات تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کے محلہ حسن آباد میں ڈکیتی کی کا میاب وارداتیں ڈکیت اسلحہ کی نوک پر مولانا تنویر احمد کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں ان کی اہلیہ سے قیمتی طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے اسی طرح دوسری واردات مکھڈ روڈ پر نالہ ریسی کے قریب پانچ مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار شہزاد کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا یاد رہے کہ تھانہ جنڈ کی حدود میں رات کے اوقات میں مسلح افراد کے گھروں میں گھسنے اور خواتین سے بدسلوکی کی اطلاع پر خوف وہراس کی فضا ء قائم ہو چکی ہے جس وجہ سے خوتین بچوں سمیت جاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر