مظفرآبادسمیت آزادکشمیربھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ طویل ہونے لگی

مظفرآبادسمیت آزادکشمیربھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ طویل ہونے لگی

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی) دارلحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا ۔ محکمہ کے آفیسران مکمل خاموش، دفتر میں چائے ، قہوہ پی کر واپس گھروں کو روانہ ہوجاتے ہیں ۔ عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ‘ رات کی نیندیں بھی حرام ، محکمہ کے آفیسران سب اچھا کی رپورٹس دینے لگے ۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے سیکرٹری برقیات ، چیف انجینئر برقیات کو فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دارلحکومت سمیت آزاد کشمیر بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ محکمہ برقیات واپڈا کے سامنے بھیگی بلی بن چکا ہے اور بات کرنے سے کترا رہا ہے ۔ محکمہ کے آفیسران دفتر آکر چائے ،قہوہ پی کر ٹی وی دیکھ کر واپس سرکاری گاڑیوں میں گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔ عوام کو لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ نکمے آفیسران نے وزیر برقیات کو بھی رام کرلیا ہے ۔ عوام نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری برقیات اور چیف انجینئر برقیات سمیت متعدد آفیسران کا فی الفور تبادلہ کیا جائے تاکہ عوام کو پروٹوکول کے عادی آفیسران سے چھٹکارا مل سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر