پاکستان کی بقاء اور سلامتی ، جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے،میراکبرخان

پاکستان کی بقاء اور سلامتی ، جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے،میراکبرخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی ، جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے پاکستان سے کشمیریوں کا نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے نظریاتی طور پر پاکستانی ہیں اہل کشمیر کا پاکستان سے نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے اس لیے ہم سیاست سے بالا تر ہو کر پاکستان کی جملہ سیاسی قیادت کا احترام کرتے ہیں آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے پاکستان کے ساتھ جو نظریاتی رشتہ ہے اس میں کبھی دراڑنہیں آ سکتی موجودہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ کو شش رہی ہے کہ پاکستان سے ہمارا نظریاتی اور روحانی رشتہ مضبوط اور مستحکم ہو اور ان رشتوں میں دراڑ نہ آئے قائد پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے وہ جلد اس سے صاف ستھرے ہو کر نکلیں گے نواز شریف نے ہر دور میں ملکی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کیے لیکن پاکستان میں ڈکٹیٹروں کے پیروکاروں اور کھینچا تانی کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی نڈر اور بیباک قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ان کی سربراہی میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے اور آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ جاندار آواز اٹھائی ہے آزادکشمیر میں حکومت کو با اختیار بنانے کے لئے جو بھی کاوشوں کی جا رہی ہیں ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔مسلہ کشمیر پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے اپنی بے لگام طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپنے دفاع کا حق چھین رکھا ہے اور پر امن جدوجہد آزادی کا مظاہرہ کرنے والے معصوم کشمیریوں کو دہشت گرد قراردیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دہشت گردی نہیں ہو رہی ہے اور کشمیری دنیا کے واحد غیر مسلح عوام ہیں جو پر امن طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حق، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اگر کوئی دہشت گردی ہے تو وہ صرف اور صرف بھارت کی مرکزی حکومت کی پشت پناہی سے بھارتی افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد علاقہ ہے کہ جہاں اتنے بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر افواج تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7لاکھ بھارتی افواج نے کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام، حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کرنے کے علاوہ پیلٹ گنوں کے استعمال سے پر امن مظاہرین کو جزوی و مکمل طور پر بینائی سے محروم کر دیا ہے، مسلمانوں کی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہیں اور معصوم خواتین کی بے حرمتی او رعصمت دری کر رہی ہیں ، نوجوانوں کو دوران حراست قتل و غائب کر رہی ہیں، جو عالمی قوانین کے مطابق جنگی جرائم ہیں ، جس پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جاناچاہیے۔