ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسایٹیز محمد اعجاز خان دوبارہ انچارج راولپنڈی ڈویژن تعینات

ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسایٹیز محمد اعجاز خان دوبارہ انچارج راولپنڈی ڈویژن ...

  

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسایٹیز محمد اعجاز خان کو دوبارہ انچارج راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیاہے ،نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز محمد اعجاز خان کا تبادلہ راولپنڈی سے چکوال کردیا گیا تھاجسے اب پنجاب حکومت نے معطل کرتے ہوئے محمد اعجاز کو دوبارہ انچارج راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا ہے اور انھیں کام جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں اس سے قبل محمد اعجاز لاہور ڈویژن کے انچارج کے علاوہ حافظ آباد اور جہلم میں بطور انچارج ڈویژن اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے محمد اعجاز کو راولپنڈی ڈویژن میں کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے تعینات کیا تھا مگر لینڈ مافیا کے دباو کیوجہ سے ان کا تین ماہ کے اندر ہی چودہ اگست چھٹی کے دن تبادلہ کردیا گیا تھا،محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ قبضہ گروپوں سے عوام الناس کے پلاٹ بحال کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف ہاوسنگ سوسایٹیز میں متاثرین کے حقوق کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -