اللہ،رسول کے راستے پرچلنے والے مرکربھی زندہ رہتے ہیں،علامہ سجاد ساجد

اللہ،رسول کے راستے پرچلنے والے مرکربھی زندہ رہتے ہیں،علامہ سجاد ساجد

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)اللہ اوراس کے رسولؐکے بتائے ہوئے رستہ پر چلنے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں ان خیالات کااظہار علامہ سجاد ساجد نے بڑکی جدید کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بلقیس صنوبر کے جوان سال بیٹے کی اچانک وفات پر ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ سجاد ساجد نے کہا کہ اولیاء اللہ نے ہمیں اللہ کے احکامات پر عمل پیراہونے کا درس دیا ہے اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے رستہ پر چلنے اوران بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونے سے ہم دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر