جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں،منشیات برآمد

جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں،منشیات برآمد

جہلم(نامہ نگار)سید مصطفٰی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے5لیٹر دیسی شراب اور 440گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ منشیات فروشی پر مقدمات درج تھانہ صدرکے محمد بلال ٹی/ اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم رضوان تصورولد منور حسین سکنہ چتن جہلم سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈدادنخان کے ضمیر حسین ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم تنویر احمد ولد محمد مظفر سکنہ چک مجاہد پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 140گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جلالپور شریف کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم افتخار احمد ولد سردارخان سکنہ بھابھانوالہ تحصیل پنڈدانخان ضلع جہلم سے 300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر