اٹک، انجمن تاجران کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے حاجی ملک تاج

اٹک، انجمن تاجران کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے حاجی ملک تاج

اٹک (نمائندہ پاکستان)شرفاء کانام استعمال کرکے انجمن تاجران کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے حاجی ملک تاج کی میڈیاسے گفتگونئی تنظیم میں سینکڑوں معززین دکانداروں کوبلاکر ان کی موجودگی میں بنائی گئی جبکہ پرانی تنظیم ایک دکان میں بیٹھ کر سیاسی عہدیداروں نے بنائی جس کا تاجران سے کوئی تعلق نہ تھا اس کے باوجود ہم نے تاجران کے مفاد میں خاموشی اختیار کی اب جبکہ اس بوگس تنظیم کا وقت 4ماہ پہلے ختم ہوچکا ہے تو ہم نے باقاعدہ تاجران کو اعتماد میں لے کر تنظیم سازی کی اس کے باوجود اگر کسی نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو ہم انہیں عدالت میں لے کر جائیں گے ہم نے تاجروں کے مفادمیں پہلے بھی کسی کی طرف نہیں دیکھا اپنی جیب سے خرچے کئے اور آئندہ بھی دکانداروں کے مفاد کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید وجاہت علی شاہ نے کہا کہ ہماری باڈی تیار ہے اگر کسی کو الیکشن کروانے کاشوق ہے تو میدان میں آئے ہم الیکشن لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں حالانکہ پچھلی باڈی کے برعکس ہمیں تاجران نے منتخب کیا ہے میڈیاسے گفتگو کرتے انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران پہلوان سلطان محمود،حاجی محمداعظم،حافظ منیر،حاجی اللہ دتہ ،ملک ارشد ،حاجی لیاقت ،ساؤنڈسسٹم اینڈمووی میکرز کے صدرعابد حبیب نے کہا کہ انجمن تاجران کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے بند کر کے تاجروں کے مفاد میں بات کی جائے اور مثبت پہلو نکالے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر