نیشنل بنک نے بوڑھے پنشنروں کو ٹرخانہ شروع کررکھا ہے،متاثرین

نیشنل بنک نے بوڑھے پنشنروں کو ٹرخانہ شروع کررکھا ہے،متاثرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک (نمائندہ پاکستان)بوڑھے پنشنروں کا برا حال نیشنل بنک نے ٹر خاؤ پالیسی اختیار کر رکھی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نو ٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ 17اگست تک ہر حال میں صوبائی ملازمین اور پنشنروں کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائے نیشنل بنک اٹک میں عملہ ہی مختصر مگر اس نے بھی بوڑھے پنشنروں کو ٹر خانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور ملازمین اور پنشنروں کو کہا جاتا ہے کہ صرف 17اگست کو آنا مگر چند لوگ تنگ آ کر اکاؤنٹ آفس پہنچ گئے جنہوں نے تحریری نوٹفیکشن دیکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنشنروں کی فہرست اور مجوزہ رقوم نیشنل بنک میں 13اگست کو بھیج دی ہے ذمہ دار عناصر کو نیشنل بنک کے ذمہ داروں سے بوڑھے پنشنروں سے ناروا سلو ک کرنے کے بارے میں باز پرس رہے ۔