چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج چوہدری آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچتے ہی علیل ہو گئے تھے جہاں دو ہفتوں تک وہ زیر علاج رہے۔ چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج چوہدری کی بیماری کی خبر کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا۔ ٹیلی فوں اور زاتی طور پر خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سے چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن نے بزریعہ ٹیلی فون۔ سوشل میڈیا۔ ذاتی طور پر یا دیگر جتنے ذرائع سے چاہنے والے نے خیریت دریافت کی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوست احباب اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے بیماری سے نجات ملی۔ میں تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جلد آزاد کشمیر بالخصوص نیلم ویلی کے عوام کے درمیان موجود ہوں گا۔