جمعیت این ای ڈی کے تحت سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

جمعیت این ای ڈی کے تحت سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کے تحت سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔اس تقریب کے مہمانان میں سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ناظم کراچی حمزہ محمد صدیقی شامل تھے۔ اس موقع پر حافط نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا، جمعیت کے ایسے کام یقیناًطلبہ کے لئے مفید ثابت ہونگے اور جو کام ہمارے تعلیمی اداروں کے زمہ تھے انکے نہ کروانے کی وجہ سے جو خلہ پیدا ہوئی ہے اس کو جمعیت نے بخوبی ہر کیا ہے اور ایسے اعمال لائق تحسین ہیں۔ اس موق پر این ای ڈی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کے اس ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 22270 طلبہ کو این ای ڈی کے آفیشل ٹیسٹ میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر