آئی جی سندھ نے بہادرآباد میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے بہادرآباد میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے لیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)بہادرآباد میں نجی منی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی سے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ڈی آئی جی ایسٹ وڈی آئی جی سی آئی اے (CIA) سے تفصیلی انکوائری و ملوث ملزمان کے خلاف پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹس علیحدہ علیحدہ طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو غیرمعمولی بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -