ترمیمی یونیورسٹی بلز ، سندھ حکومت کو نوٹس جاری

ترمیمی یونیورسٹی بلز ، سندھ حکومت کو نوٹس جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ترمیمی یونیورسٹی بلز کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5ستمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ترمیمی یونیورسٹٰ بلز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی درخواست کی گذار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی بل اب ایکٹ بن چکا ہے۔جامعات کی خودمختاری چھین لی گئی ہے ۔ سنڈیکیٹ کی دس میں سے آٹھ نشستوں پر بیورو کریٹ تعینات ہونگے جس سے تعلیمی ماحول تباہ ہوجائیگاجا۔جامعات سیاسی گڑھ بن جائینگی۔عدالت سے استدعا ہے کہ بل کو غیر قانونی کالعدم قرار دیا جائے ۔درخواست میں وزیر اعلی سندھ،گورنر سندھ ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور چیف سیکریٹری کو فریق درخواست میں بنایا گیا ہے۔عدالت نے صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5ستمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -