پولیس ہیلپ ڈیسک کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،انتخاب سوری

پولیس ہیلپ ڈیسک کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،انتخاب سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف منیراحمد شیخ کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے موثر حکمت عملی اپنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔کراچی میں اسٹریٹ کرائمز عروج پر ہیں ۔دن اور رات کے اوقات میں شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے جو تشویشناک بات ہے،جبکہ مزاحمت پر قتل یا زخمی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔یہ بات گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہی ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ رینجرزودیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے شہر میں امن قائم ہوا ہے ،شہری اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں ، انہوں نے کا کہ شہریوں کیلئے ہیلپ ڈیسک کے قیام کی ضرورت تھی ،پولیس چیف کی جانب سے ہیلپ ڈیسک کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔تاہم ضروری ہے کی اس ڈیسک کے ذریعے شہریوں کو ریلیف ملے اور شہری بلا خوف وخطر اپنے مسائل بیان کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ منیراحمد شیخ سے شہریوں کو بہت سی امیدیں اورچارچ سنبھالنے کے فوری بعد ان کے اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل سے بخوبی آگا ہیں اوران کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ،یہ خوش آئندبات ہے ،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کمزور کیسز،ناکافی شواہد کی وجہ سے اکثر ملزمان رہا ہوجاتے ہیں اور پھر وارداتیں شروع کردیتے ہیں ،اس کیلئے موثر قانون سازی کی ضروت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس چیف اسٹریٹ کرائمز کوکنٹرول کرنے اور شہریوں پر پولیس کا اعتماد بحال کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کریں ۔