چائنا کٹنگ کیس ،نیب کے گواہ کا جزوی بیان ریکارڈ

چائنا کٹنگ کیس ،نیب کے گواہ کا جزوی بیان ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹس کی چائنا کٹنگ کرکے انہیں فروخت کرنے کے ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان جزوی طور پر ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔عدالت نے گواہ کا بیان جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کر کے فروخت کرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سابق رکن ایم کیوایم فیروز بنگالی،شاکر لنگڑا، ادریس سمیت دیگر گرفتار ہیں ۔.ایم کیوایم کے سابق رکن فیروز بنگالی، کے ڈی اے ڈائریکٹر شاکر لنگرا اور دیگر نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کی۔ملزمان نے سرکاری ملازمین نے بلڈرز مافیا کے ساتھ مل کر پلاٹس فروخت کردیئے ۔19سرکاری افسران سمیت 28ملزموں نے رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کی۔گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ 2008سے 2011کے درمیان کی گئی۔ریفرنس میں جہانگیر شاہزیب ، راشد علی خان سمیت 5 ملزمان مفرور ہیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔دوران سماعت نیب کا گواہ سلیم عدالت میں پیش ہوا جس کا جزوی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ۔عدالتنے آئندہ سماعت پر بھی گواہ کا بیان جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔