اسد قیصر پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے کردار ادا کرینگے، نصرت واحد

اسد قیصر پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے کردار ادا کرینگے، نصرت واحد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر خواتین کی مخصوص نشست پر سندھ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی نصرت واحد و دیگر ارکان قومی اسمبلی نزہت پٹھان، غزالہ سیفی اور صائمہ ندیم نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی، قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر ، سراج درانی کو اسپیکر سندھ اسمبلی ، ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر، مشتاق غنی کو اسپیکر خیبر پختونخواء اسمبلی اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے مثالی کردار ادا کرینگے اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ قوم کو ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں گزشتہ ادوار میں عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر قانون سازی نہیں کی گئی جس کے باعث قوم مایوسی کا شکار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل اور خصوصاً خواتین کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں اپنا موثر کردار ادا کریگی ملک بھر سے خصوصاً سندھ سے خواتین سے امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا وٹہ سٹہ کی شادی و دیگر رسومات کیخلاف آواز بلند کی جائیگی۔

Back to Conversion Tool

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -