کراچی ،مسافر بس نما سی این جی رکشے حادثات کا سبب بننے لگے

کراچی ،مسافر بس نما سی این جی رکشے حادثات کا سبب بننے لگے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کی مرکزی شاہراؤں پر چلنے والے مسافر بس نما سی این جی رکشے حادثات کا سبب بننے لگے ،رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ حادثات کے درجنوں واقعا ت رونما ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں خصوصا موٹر سائیکل سوارو ں میں خوف پایا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت گولیمار چورنگی پر مسافر بس نما سی این جی رکشے نے موٹر سائیکل نمبرKAZ3790پر سوار 60سالہ محمد اسلم ولد محمد ابراہیم کو ٹکر مار دی اور رفو چکر ہو گیا ،واقعہ کے بعد شہریوں نے سڑک بلا ک کر کے احتجاج کیاجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد ہی سڑک کو ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا گیا۔ رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی، مضروب نارتھ کراچی سیکٹر 5-A/1کا رہائشی بتایا جاتا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔واقعہ کے بعد دوسری جانب واقعہ کے بعد شہریوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ مسافر بس نماسی این جی رکشے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں ،محکمہ ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں اناڑی رکشہ ڈرائیور دھندناتے پھر رہے ہیں مگر ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سی این جی رکشے سے حادثہ پہلا نہیں تواتر کیساتھ حادثات رونما ہورہے ہیں مگر ذمہ دارچین کی بانسری بچا رہے ہیں۔احتجاجی شہریوں نے مسافر بس کی شکل دینے والی سی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -