ٹورک کارپوریشن کے پیشہ ورانہ افرادسے رابطوں کے 10 سال مکمل

ٹورک کارپوریشن کے پیشہ ورانہ افرادسے رابطوں کے 10 سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) جدید لرننگ اور مشاورتی کمپنی ٹورک کارپوریشن(Torque Corp) نے کراچی کے موو ان پک ہوٹل میں اپنی ٹیم اور اہم کلائنٹس کے ہمراہ 10ویں سالگرہ منائی۔ اس ایونٹ کی میزبانی ٹورک کارپوریشن کے صف اول کے تربیت کاروں اور کنسلٹنٹ نے کی جن میں عمیر جالیاوالا، اسما مصطفیٰ اور برہان شاہ شامل ہیں۔اب تک ٹورک کارپوریشن 400 سے زائد آرگنائزیشنز اور عالمی ملٹی نیشنل کمپنیوں، مقامی کاروباری اداروں اور چھوٹے کاروباروں کے 50ہزار سے زائد پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ کام کر چکی ہے۔ لرننگ ڈیزائن اور ڈیلیوری کی خصوصیت کی حامل ٹورک اپنے متاثر کن کلیدی اور سحر انگیز الفاظ، استعداد کاراور صلاحیت بڑھانے کی حامل سرگرمیوں، لرننگ ایونٹس اور میڈیا پروڈکشن کے لیے مشہور ہے۔ٹورک کے بانی اور چیف ٹرننگ آفیسر عمیر جالیاوالا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورک متعلقہ اور موثر رہنے، پیشہ ورانہ افراد کو معاصر علم، اہم ماہرانہ امور اور جیت کے رویے سے روشناس کرانے کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ یہ اتار چڑھاؤ سے بھرپور ایک بھرپور سفر رہا ہے۔ ہم اب اپنے 10 سال مکمل کر چکے ہیں اور ہم اسے بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں کیونکہ ہم اسی طرح جیتے ہیں۔