زرعی برآمدات میں اضافہ ،نجی شعبہ اہم کردار ادا کرے گا

زرعی برآمدات میں اضافہ ،نجی شعبہ اہم کردار ادا کرے گا

کراچی (پ ر)یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ ( یو بی ایل) نے چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پہلے آپ پرائیوٹ لمیٹڈ کی میزبانی میں ’’ سی پیک : آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ کے عنوان سے سمینیار کا انعقاد کیا ہے۔ سمینیار یو بی ایل کے ریجینل آفس لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں شہر کے ممتاز دانشوروں اور زرعی صنعت سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔ سمینیار میں زرعی منصوعات کی برآمد کے منصوبے کو متعارف کرایا گیا جسے پہلے آپ پرائیویٹ لمیٹڈ نے فروغ دیا ہے جس کا مقصد پاکستان سے زرعی منصوعات کی برآمدات چین اور دیگر ممالک تک بڑھانا ہے۔ سیمینار میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) اور چین کی برآمدات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہو ئے ترقی پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ پہلے آپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او اور یو بی ایل کے سابق صدر عمار ظفر خان نے چینی وفد کے دورے کا انتظام کیا۔ انہوں نے منصوبہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ذریعے پاکستان کی زراعت ، ماہی گیری اور لائیو سٹاک کی کارکردگی اور نتائج میں بہت زیادہ اضافہ کیا جائے گا اس کام کیلئے چین کی خاص کمپنیاں اہم کردار ادا کریں گی۔ منصوبے کو تقویت دینے کیلئے چین کی ایک بڑی کمپنی کی طرف سے مکمل ای مارکیٹنگ اور سپلائی چین انفراسٹرکچر پر عمل درآمد کیا جائے گا، اسی کمپنی نے چین میں بھی اسی قسم کے انفراسٹرکچر پر عمل درآمد کیا ہے۔پاکستان کے دورے کے دوران چینی وفد نے عالمی مارکیٹ کا حصہ بننے کیلئے پاکستان کی رضا مندی اور صلاحیت کا جائزہ لیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے پیشہ ور ملازمتیں پیدا کی جائیں گی اور پاکستان کے دیہی شعبے کو خوشحالی بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کا آغاز زراعت سے کیا جائے گا جو بہت زیادہ ترقی کرنے کی صلاحیت کا حامل شعبہ ہے، اس کے بعد منصوبے کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ پاکستان ، جو اس وقت برآمدات سے درآمدات ، غیر پائیدار غیر ملکی قرضہ اور دیہی غربت کا شکار ہے ، کے غیر ملکی زرمبادلہ کیلئے متنوع ذرائع پیدا کئے جا سکیں۔وو یونگ چیانگ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، آل چائنا یوتھ فیڈریشن، پریس اینڈ پبلیکیشن سیکٹر، نے سمینار سے مرکزی خطاب کیا۔ ان کے علاوہ چینی وفد میں سن شیانگ یانگ چیئرمین یانگ منگ ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ کمپنی، یاؤ زونگ چینگ، چیئرمین تائی دی نیٹ ورک ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور وو شیو چن لیگل اسسٹنٹ اینڈ ٹرانسلیٹر شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر