منی لانڈرنگ کیس :انور مجید کا سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں راہداری ریمانڈ منظور

منی لانڈرنگ کیس :انور مجید کا سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں راہداری ...

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجیدکا سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے مالک ملزم انور مجید کو گزشتہ روز سول جج رضوان الدین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کاراہداری ریمانڈ منظور کیا گیا۔ واضح رہے کہ اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو دو دن قبل سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا تھا ۔دریں اثنا ء میڈیارپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ سکینڈل میں گرفتار انور مجید اور عبدالغنی کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ ایف آئی اے نے انور مجید کی شوگرملز بھی سیل کردی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ کے خلاف بھی تحقیقات ہونگی ۔

انور مجید ریمانڈ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر