گلستان جوہر تھاناحملہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا وکلاصفائی کو اگلی سماعت پرتیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

گلستان جوہر تھاناحملہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا وکلاصفائی کو اگلی سماعت ...
گلستان جوہر تھاناحملہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا وکلاصفائی کو اگلی سماعت پرتیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلستان جوہر تھاناحملہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے وکلاصفائی کو 19 ستمبر تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلستان جوہر تھاناحملہ کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میںہوئی۔پولیس حکام نے عدالت میں موقف اپنایا کہ2004میں گلستان جوہرتھانے پرحملے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے اورگرفتارمجرمان کوکورکمانڈرحملہ کیس میں بھی سزائے موت سنائی جاچکی ہے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ کیس میں سزا پانے والے11 مجرموں میں شامل ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے مجرموں کے وکیل مشتاق ایڈووکیٹ کی غیر حاضری کے سبب سماعت ملتوی کر دی اور کلاصفائی کو 19 ستمبر تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی