قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے، کیا بچہ بھی ماں کیساتھ ہی ذبح کرنا لازم ہے ؟ وہ بات جو آپ کو بھی جان لینی چاہیے

قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے، کیا بچہ ...
قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے، کیا بچہ بھی ماں کیساتھ ہی ذبح کرنا لازم ہے ؟ وہ بات جو آپ کو بھی جان لینی چاہیے

  

کراچی (ویب ڈیسک) مولاناڈاکٹرعبدالرزاق سکندر نے بتایاکہ قربانی کاجانور اگرذبح سےپہلے بچہ دے دےتو اسے بھی ماں کے ساتھ ذبح کردیا جائے یا زندہ صدقہ کردیا جائے ، اگر نہ کیا، یہاں تک کہ سال گزر گیا تو اب اس سال کی قربانی میں اسے ذبح نہیں کیا جاسکتا، اگر وہی جانور ذبح کیا تو سارا گوشت صدقہ کرنا لازم ہے اور ذبح کی وجہ سے قیمت میں جو کمی آئی، اسے صدقہ کرنا بھی لازم ہے۔( عالمگیری ، الباب السادس فی بیان مایستحب فی الاضحیۃ :5/ 302 )

روزنامہ جنگ کے مطابق وہ ایک شہری عبداللہ کے سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں شہری نے استفسار کیا تھا کہ ’’قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے ؟ پچھلے سال ایسا ہوا ،اس بچے کو پالا گیا، کیا اس سال اس کی قربانی کرنی لازم ہوگی یا اس سال اس کی قربانی سے اس سال کی قربانی ادا ہوجائے گی ‘‘۔

مزید : روشن کرنیں