وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا وزیراعلیٰ محمودخان سے حلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی حلف برداری کی تقریب سہ پہر3بجے گورنرہاو¿س میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا وزیراعلیٰ محمودخان سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان 77 ووٹ حاصل کر کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامنتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن کے امیدوارنثار گل نے 33 ووٹ لیے تھے۔