الیکشن کمیشن کی 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز

الیکشن کمیشن کی 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز
الیکشن کمیشن کی 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا، جسے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی منظوری کے بعد آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے شیڈول کی سمری منظوری کےلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ضمنی انتخابات کرانے کےلئے تین تاریخیں ارسال کی گئی ہیں اور 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی الیکشن کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن ایک تاریخ کی منظوری کے بعد شیڈول جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 30 سے زائد (قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 19 سے زائد) حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، ان میں این اے 35، این اے 53، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد