انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 124 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 124 روپے کا ہوگیا
انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 124 روپے کا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

قیمت میں آنے والے اضافہ کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے ہو گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہو گا۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی