سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ہے ، سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست جمع کروائی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیاہے ۔
چیف جسٹس نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنائے اور آئی ووٹن کے نتائج کو تنازعہ کی صورت میں بالکل الگ رکھا ئے اور نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور پہلے تجربے میں ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک سے اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے ہیں۔