نان و نفقہ کی درخواست،عدالت کا لیگی رہنما غلام دستگیر کو دونوں بچوں کو 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم

نان و نفقہ کی درخواست،عدالت کا لیگی رہنما غلام دستگیر کو دونوں بچوں کو 50 ہزار ...
نان و نفقہ کی درخواست،عدالت کا لیگی رہنما غلام دستگیر کو دونوں بچوں کو 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما غلام دستگیر کی سابق اہلیہ کی نان ونفقہ کیلئے درخواست پر لیگی رہنما کو دونوں بچوں کو 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں لیگی رہنما کی سابقہ اہلیہ کی نان نفقہ کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست نمٹا دی اور غلام دستگیرکوسابق اہلیہ کی درخواست پر دونوں بچوں کو50 ہزارروپے ماہانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت کافیملی اورجائیداد سے متعلق کیسز 4 ماہ میں نمٹانے کاحکم بھی دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور