56کمپنیزسکینڈل ، نیب نے شہبازشریف کی 20اگست کو طلب کر لیا

56کمپنیزسکینڈل ، نیب نے شہبازشریف کی 20اگست کو طلب کر لیا
56کمپنیزسکینڈل ، نیب نے شہبازشریف کی 20اگست کو طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے 56کمپنیزسکینڈل میں مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف کی 20اگست کوطلب کر لیا۔

نیب حکام کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف کو پاورڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیاہے جبکہ پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف فنانس افسرنویداکرام نے شہبازشریف پرالزام عائد کیے ہیں اور کمپنی کے 13کروڑروپے شہبازشریف کے داماد کو منتقل کرنے کابھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کمپنیز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 3 مرتبہ نیب میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -