پارٹی ارکان کی غداری ن لیگ پر بھاری,پرویز الہٰی کو ووٹ دینے والے ارکان کی کھوج شروع، ایسے نام سامنے آگئے کہ سن کر پیروں تلے زمین نکل جائےگی

پارٹی ارکان کی غداری ن لیگ پر بھاری,پرویز الہٰی کو ووٹ دینے والے ارکان کی ...
پارٹی ارکان کی غداری ن لیگ پر بھاری,پرویز الہٰی کو ووٹ دینے والے ارکان کی کھوج شروع، ایسے نام سامنے آگئے کہ سن کر پیروں تلے زمین نکل جائےگی

  

لاہور(سرفراز علی) پرویز الہٰی کی بطور سپیکر کامیابی پر جہاں چوہدری برادران کی سیاست کو نیا دوام بخشا ہے وہیں نواز لیگ کی صفوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجادی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 15 ن لیگی ارکان نے سپیکر کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دے کر عملی طور پر پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ اس بڑے پیمانے پر ووٹ ادھر سے اُدھر ہونے پر شہباز شریف سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ہل کر رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوری طور پر ن لیگ کے بعض رہنماﺅں کو ٹاسک سونپا گیا کہ وہ پرویز الہٰی کو ووٹ دینے و الے ن لیگی ارکان کا پتہ چلائیں۔ ن لیگی رہنماﺅں کو ہاتھوں کے طوطے اس وقت اُڑ گئے ۔جب انہیں پتہ چلا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے و الوں میں لاہور سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ پرویز الہٰی کو ووٹ دینے والوں میں میاں بیوی ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ اس خدشے کو تقویت اس وقت ملی جب سپیکر کے انتخاب کے بعد نومنتخب رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے زبردست واویلا مچایا۔ جس کے بعد ن لیگ کی چند دوسری خواتین ارکان اسمبلی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ان خواتین ارکان اسمبلی نے بھی اپنی بعض ساتھیوں کی نشاندہی کی جن میں عظمیٰ بخاری بھی شامل تھیں۔

ن لیگ کے انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے خاوند رکن اسمبلی سمیع اللہ خان بھی مبینہ طور پر پرویز الہٰی کو ووٹ دیا۔ پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشے کے بعد ن لیگ کے اندر بڑے پیمانے پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ آئندہ چند روز میں اہم انکشاف متوقع ہے۔ یاد رہے عظمیٰ بخاری پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ کر ن لیگ کی کشتی میں سوار ہوگئی تھیں۔

مزید : سیاست