ریحام خان نے نجم سیٹھی کو بڑی دھمکی دیدی ، جان کر وہ واقعی ڈر گئے کیونکہ ۔۔۔

ریحام خان نے نجم سیٹھی کو بڑی دھمکی دیدی ، جان کر وہ واقعی ڈر گئے کیونکہ ۔۔۔
ریحام خان نے نجم سیٹھی کو بڑی دھمکی دیدی ، جان کر وہ واقعی ڈر گئے کیونکہ ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عام انتخابات سے 10 روز قبل کتاب لکھی جس نے میڈیاپر ہنگامہ برپا کر دیا اور جب انہوں نے کتاب لکھنی بند کی تو پھر ٹویٹر پر لکھنا شروع کر دیا اور ہر روز صبح ایک نیا انکشاف سننے کو ملتا تھا ۔ ابھی پاکستانی ان کی پہلی کتاب کے ’سحر‘ سے باہر نہیں آئے تھے کہ انہوں نے اب دوسری لکھنے کا بھی عندیہ دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ریحان شاہد نامی صارف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نجم سیٹھی اور حسین حقانی نے ریحام خان کی جھوٹ کے پلندے پر مشتمل کتاب لکھنے میں مدد فراہم کی۔“

ریحام خان نے یہ ٹویٹر پڑھا اور اس پر جواب دینے کا فیصلہ کیا اور لکھا کہ ” نجم سیٹھی عمران خان کی انتقامی کارروائی سے ڈرے ہوئے تھے ، ان کیلئے اچھا تھا کہ وہ مجھ سے دور ہی رہتے ۔وہ جانتے نہیں ہیں کہ میں غالبا انہیں بھی معاف نہ کرتی ۔“

ریحام خان کے اس میسج کے بعد بات ختم نہیں ہوئی بلکہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی بھی میدان میں آئے اور ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” ممکنہ طور پر اصل حقیقت یہ ہے کہ ہم دونوں ہی آپ سے خوف زدہ ہیں ۔“ یہاں پر نجم سیٹھی نے اپنے ساتھ جس شخص کا نا م لیے بغیر ذکر کیاہے وہ مبینہ طور پر عمران خان کو کہنا چاہ رہے ہیں ۔

بس نجم سیٹھی کے جواب پر ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آئیں اور مضحکہ خیز انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کیلئے خوفزدہ ہی رہنا بہتر ہے ، خود کو مضبوط کر لو اگلی کتاب میں آپ کا قصہ بھی شامل ہو گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -