ملک کا گردشی قرض ایک ہزار 148ارب روپے تک پہنچ گیا:حکام پاورڈویژن کی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ

ملک کا گردشی قرض ایک ہزار 148ارب روپے تک پہنچ گیا:حکام پاورڈویژن کی سینیٹ کی ...
ملک کا گردشی قرض ایک ہزار 148ارب روپے تک پہنچ گیا:حکام پاورڈویژن کی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکام پاورڈویژن نے کہا ہے کہ ملک کا گردشی قرض ایک ہزار 148ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مختلف سرکاری ونجی اداروں سے 817.5 ارب وصول کرنے ہیں۔
گردشی قرضوں سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکام پاورڈویژن نے اجلاس کو بریفنگ دی۔حکام پاورڈویژن کے مطابق پاورہولڈنگ کمپنی کو 618 ارب روپے قرض دیا گیاجبکہ پاورہولڈنگ کمپنی کے ذمہ 582 ارب 86 کروڑ روپے واجب الادا ہیں اور پاورہولڈنگ کمپنی کے ذمہ 153 ارب سودبھی واجب الادا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں گردشی قرض ایک ہزار 148ارب روپے تک پہنچ گیا اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ذمہ 566 ارب روپے ہے جبکہ نیپرا کو یہ قرض ٹیرف میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی اور نیپرا نے متعدد بار پاورڈویژن کی درخواست کو مسترد کردیاہے ، نیپرا کا موقف ہے یہ قرض ترقیاتی بجٹ نہیں۔حکام پاورڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ مختلف سرکاری ونجی اداروں سے 817.5 ارب وصول کرنے ہیں۔