میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے،فاروق ایچ نائیک

میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری ...
میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے،فاروق ایچ نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری ہونے کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری نہیں کیے، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے بھی وکیل فارق ایچ نائیک کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق چلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔