امتحان میں حسب خواہش کامیابی کا مجرب ترین وظیفہ ،امتحانی سنٹر جانے سے پہلے یہ عمل کرنے والوں کو غیبی مدد مل جاتی ہے 

امتحان میں حسب خواہش کامیابی کا مجرب ترین وظیفہ ،امتحانی سنٹر جانے سے پہلے ...
امتحان میں حسب خواہش کامیابی کا مجرب ترین وظیفہ ،امتحانی سنٹر جانے سے پہلے یہ عمل کرنے والوں کو غیبی مدد مل جاتی ہے 

  

دنیا دارالامتحان ہے ،ہر کوئی کسی نہ کسی امتحان میں مبتلا ہے ۔زندگی مختلف امتحانوں میں بٹی ہے جس میں سے ہر کوئی اپنی بساط اور محنت سے نبرد آزما ہوکر نکلنے میں لگا رہتا ہے لیکن ایک امتحان وہ ہے جو تعلیمی اداروں میں ہر سطح کے طلبا سے لیا جاتا ہے ۔فی زمانہ یہ امتحانات بہت زیادہ مشکل بن چکے ہیں ۔امتحان کے لئے اکیڈمیوں میں جایا جاتا ،گھروں میں ٹیوشن پڑھائی جاتی ہے لیکن پھر بھی امتحان کا درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ یہ بات صرف کسی محنتی طالب علم سے ہی پوچھی جاسکتی ہے ۔امتحانات میں کئی طلبا بہت زیادہ محنت کرتے ہیں ،وہ لائق فائق بھی ہوتے ہیں لیکن امتحان دیتے ہوئے کنفیوژ ہوجاتے ہیں یا پھر ان کی بدنصیبی کہ وہ اچھے نمبر حاصل نہیں کرپاتے ۔اس موقع پر کئی طلبا دین کی جانب راغب ہوجاتے اور نماز و عبادات و وظائف میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں ۔ایسے تمام طالب علم جو دعاوں پر یقین رکھتے ہیں ،وہ اپنی محنت کے بعد اس وظیفہ پر عمل کریں انشا اللہ ان کی کامیابی انکی توقع کے مطابق ہوگی اور غیبی مدد بھی حاصل ہوگی ۔

تین بار درودشریف،گیارہ مرتبہ یہ آیت سبحانک لا علملنا الا ما علمتنا انک انت العلیم الحکیم ،گیارہ مرتبہ یافتاح، سات مرتبہ یہ آیت واللہ المستعان علی ماتصفون آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھیں اور پھر امتحان گاہ کی طرف بڑھ جائیں۔

کچھ عاملیں اس وظیفہ کو عین پرچہ سے پہلے پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں جو کہ میرے حساب سے قرین مصلحت نہیں کوینکہ اس وظیفہ کو پڑھنے میں دس سے پندرہ منٹ لگ جاتے ہیں اس لئے یہ مناسب نہیں کہ طالب علم پرچہ پر توجہ دینے کی بجائے وظیفہ کرتا رہے ۔ پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید : روشن کرنیں