اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چار رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ

اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چار رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ
اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چار رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد بھارت روانہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے دہلی روانہ ہو گیاہے جن میں ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل ، ڈاکٹر رفریحہ اور وزیر اطلاعات علی ظفر شامل ہیں ۔ پاکستانی وفداٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد آج ہی پاکستان واپس آجا ئے گا ۔

یاد رہے کہ اٹل بہاری واجپائی ہندوستانی سیاست میں پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ، وہ بھارت کے پہلے غیر کانگریس وزیراعظم تھے، وہ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز ) میں گزشتہ شام پانچ بجے انتقال کر گئے تھے۔

مزید : قومی