”اگر عمران خان کی حکومت اس جگہ گئی تو سی پیک خطرے میں پڑ جائے گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستانیوں کے لیے سب سے خطرناک خبر آ گئی

”اگر عمران خان کی حکومت اس جگہ گئی تو سی پیک خطرے میں پڑ جائے گا کیونکہ۔۔۔“ ...
”اگر عمران خان کی حکومت اس جگہ گئی تو سی پیک خطرے میں پڑ جائے گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستانیوں کے لیے سب سے خطرناک خبر آ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سمیت قرض کے حصول کے تمام آپشن استعمال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں لیکن اس حوالے سے معروف کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی Fitch Ratingنے انتہائی خطرناک بات کہہ دی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر نئی حکومت قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گئی تو سی پیک کا منصوبہ خطرے میں پڑ جائے گا کیونکہ شدیدترین امریکی دباﺅ کی وجہ سے آئی ایم ایف اپنی شرائط میں سی پیک کے تحت بننے والے منصوبوں میں کمی اور ان کے مالی معاملات میں شفافیت کی شرط بھی رکھے گا، جس سے یہ منصوبے خطرے میں پڑ جائیں گے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ”تحریک انصاف کی حکومت ابتداءمیں ہی بہت مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور کٹھن پالیسی اقدامات اٹھانے ہوں گے لیکن اس کے پاس پارلیمنٹ میں اتنی اکثریت نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بہت مضبوط ہے لہٰذا اسے ضروری پالیسی سازی میں شدید دشواری کا سامنا ہو گا جس سے اس کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ نئی حکومت کو آتے ہی چین، آئی ایم ایف اور ترقیاتی بینکوں سمیت فنڈز کے حصول کے کئی ذرائع تلاش کرنے ہوں گے۔اسے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرنا ہو گا، مبادلہ کی شرح میں نرمی لانی ہو گی اور کئی بنیادی اصلاحات کرنی پڑیں گی جن سے فنڈز کے ذرائع پاکستان کی مدد کرنے پر آمادہ ہو سکیں۔“

ایجنسی کے مطابق اس بار آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ سی پیک کے تحت پاکستان کو ملنے والے چینی قرضے اور ان کی واپسی ان مذاکرات کا حصہ ہو گی جو پاکستان کے لیے مذاکرات کو مشکل بنا دے گی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی ان مذاکرات پر اثرانداز ہو گی۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پہلے ہی اس حوالے سے بیان جاری کر چکے ہیں کہ ’امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم چینی قرضوں کی واپسی کے لیے استعمال کرے۔‘ ایسے عوامل پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کو پیچیدہ بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -