پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان کے لیے انتہائی خطرناک مشکل کھڑی ہو گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء پیسیفک گروپ کا ایک 6رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جس نے اپنی رپورٹ میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق وفد نے پاکستان کے نظام میں کئی طرح کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ ان خامیوں کی وجہ سے پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف عالمی ذمہ داریوں کے متعین معیار پر پورا نہیں اترتا۔
وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ اختتامی ملاقات میں کہا کہ ’’پاکستان کے قانونی نظام، نان پرافٹ اور فلاحی تنظیموں کی نگرانی اور انسداددہشت گردی کے میکانزم سمیت کئی شعبوں میں خامیاں موجود ہیں اور پاکستان مشکوک مالی لین دین کو کنٹرول کرنے میں بین الاقوامی سطح پر متعین کردہ معیارات پر پورا نہیں اترتا۔‘‘ وفد نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ ’’نان پرافٹ فلاحی تنظیموں کے ساتھ معاملہ کرنے والے قانونی فریم ورک میں سنجیدہ نوعیت کی خامیاں ہیں اور یہ اس قدر کمزور ہے کہ اس کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور اسے دھوکا دینا بھی بہت آسان ہے۔ ‘‘ رپورٹ کے مطابق وفد اپنی یہ رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش کرے گا کہ ایشیاء پیسیفک خطے میں منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے بنایا گیا عالمی ادارہ ہے۔