نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے عہدے کاحلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاﺅس میںہوئی جس میں تحریک انصا ف کے رہنماﺅں اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان 77 ووٹ حاصل کر کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامنتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن کے امیدوارنثار گل نے 33 ووٹ لیے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -